صدر کون؟ وزیراعظم کون؟ پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) 8 فروری کے انتخابات کے بعد وفاق میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے وفاق میں پاور شیئرنگ کا فارمولہ بتا دیا ہے۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔۔۔۔۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سازی کےلیے ہمارے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شہباز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024ء کے بعد ن لیگ اور پی پی حکومت بنانے جارہے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہو چکے ہیں۔۔۔۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزرات عظمیٰ کےلیے شہباز شریف اور صدر مملکت کےلیے آصف علی زرداری ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔۔۔۔شہباز شریف نے کہا کہ آزاد امیدوار اپنی اکثریت دکھائیں دل سے قبول کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے لیے نمبرز پورے ہیں۔۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے، طے پایا ہے کہ آصف علی زرداری کو اگلے 5 برس کے لیے صدر مملکت بنایا جائے گا۔۔۔۔ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔۔۔۔

close