پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتفاق رائے،

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں اتفاق رائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے انتخابی نتائج کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی وفد نے ادارہ نور حق میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، پی ٹی آئی وفد میں حلیم عادل شیخ، علی احمد پلھ، راجا اظہر اور عالمگیرخان شامل تھے۔۔۔۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں امیدواروں کے فارم 45 اکھٹے کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں جماعت اسلامی کے راجا عارف سلطان، قاضی صدرالدین جبکہ پی ٹی آئی کے راجا اظہر اور مبشر حسن شامل ہونگے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کسی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست میں 5 ہزار ووٹ تک نہیں لیے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے جعلی نتائج کو قبول نہیں کرتے، فارم 45 کے مطابق نتیجے دیے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ملک کے آئینی اور جمہوری تشخص کو پامال کیا گیا، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو جس طرح جتوایا گیا یہ جمہوریت سے مزاق ہے۔۔۔۔۔۔

close