شیخ رشید کی لال حویلی پر قبضہ کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کروا کر سیل کر دی گئی۔۔۔۔ اور محکمہ متروکہ وقف املاک نے حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لال حویلی کے باہر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لیے صبح سویرے آپریشن شروع کیا۔۔۔۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی غیرقانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ صدیق کی درخواست پر ایوکیو ٹرسٹ کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ صدیق نے 1987 میں لال حویلی خریدی تھی، موجودہ کارروائی کے دوران لال حویلی کے خلاف فیصلہ تیار کیا گیا۔۔۔۔اس حوالے سے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔۔ آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ناقابل قبول ہیں، لال حویلی کو خالی کرانے کا فیصلہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے جاری کیا ہے۔۔۔۔

close