عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی کے خلاف سنگین الزامات میں ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے خلاف سنگین الزامات میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسید بنا کر پیش کرنے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہری نسیم الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ذلفی بخاری، شہزاد اکبر اور فرحت شہزادی (فرح گوگی) سمیت دیگر بھی نامزد کیے گئے ہیں،

مزکورہ ملزمان پر گھڑی کی فروخت کے معاملے میں جعلی رسیدیں تیار کرنےکا الزام ہے۔۔۔۔مقدمے میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔۔۔درخواست گزار نے الزام لگایا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نےگھڑی کی خرید و فروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں اور ان کو آگے پیش بھی کیا گیا جب کہ ان کی دکان سے نامزد ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی خریدوفروخت نہیں کی گئی جس سے ملزمان نے ان کے کاروبار کا نام بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔۔

close