پاک ایران سرحد، پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو جوان شہید

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر قائم پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشتگردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا تاہم ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق اور جھل مگسی کے رہائشی 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جان اس مقابلے میں شہید ہو گئے۔۔۔۔۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دہشتگردوں کو سرحد پار فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

close