لاہور (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔۔ لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی ہے ۔۔۔ عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کر لیا ہے ۔۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں۔۔۔۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو سکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل 16ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کر دے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں