اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی نے مجھے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیاہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا اگست میں، پی ٹی آئی جیتے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں