اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
ستمبر کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے 9 پیسے تھی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت میں تقریباً 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔






