3 جہازوں پر میزائل حملہ! شدید کشیدگی

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں پر میزائل حملہ ہوا ہے، جن میں ایک تیل بردار، ایک ایل این جی اور ایک تجارتی جہاز شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس بحریہ نہیں، امریکی فوج اسے تباہ کرچکی ہے۔

سینٹ کام کے مطابق ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کر رہا، جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہزاروں جہاز آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ بحری جہازوں کا آزادانہ گزرنا ہی ایران کے بے بنیاد دعوے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔