یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، کونسے صارفین متاثر ہوں گے؟ جانئے مکمل تفصیلات

*پاکستان میں یکساں گیس نرخ کی تیاریاں*

 

حکومت نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اس منصوبے کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت گیس کے 12 سلیب پر مشتمل موجودہ ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا۔

 

نئے نظام میں تمام صارفین کو بتدریج تقریباً 1708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف پر منتقل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرکے کم آمدن والے گھرانوں کے لیے تقریباً 162 ارب روپے کی ہدفی مالی معاونت مختص کرنا ہوگی۔