بیرون ملک مستقل رہائش کیسے حاصل کریں؟ طریقہ اور اہلیت جانئے

*کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر*

 

کینیڈا میں رہائش اور روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کا اہم راستہ فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام (FSWP) ہے جو ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت چلایا جاتا ہے۔

 

اس پروگرام میں آپ ملازمت کے لیے نہیں بلکہ ایسے اسٹیٹس کے لیے اپلائی کرتے ہیں جو تقریباً کینیڈین شہری جیسے حقوق دیتا ہے۔

 

*اہلیت کا معیار:*

 

*کام کا تجربہ:* گزشتہ 10 سال میں کم از کم ایک سال مسلسل، فل ٹائم اور تنخواہ دار تجربہ۔

 

*پیشہ ورانہ درجہ بندی:* تجربہ NOC کی TEER کیٹیگری 0، 1، 2 یا 3 میں ہونا چاہیے۔

 

*پوائنٹس سسٹم:* عمر، تعلیم، تجربہ اور دیگر عوامل پر 100 میں سے کم از کم 67 پوائنٹس لینا ضروری ہیں۔

 

*زبان کی مہارت:* انگریزی یا فرانسیسی میں CLB 7 اسکور (سننا، بولنا، پڑھنا، لکھنا)۔

 

*مالی وسائل اور کلیئرنس:* سیٹلمنٹ فنڈز، میڈیکل معائنہ اور سیکیورٹی چیک لازمی ہے۔

 

*درخواست کا طریقہ:*

پہلے ایکسپریس انٹری پروفائل بنانا ہوگا جس میں تعلیم اور تجربے کی تفصیلات دی جائیں گی۔ اس کے بعد آپ پول میں شامل ہوجائیں گے جہاں CRS اسکور کے تحت درجہ بندی ہوگی۔ حکومت زیادہ اسکور والے امیدواروں کو دعوت نامہ (ITA) جاری کرتی ہے، جس کے بعد 60 دن میں مکمل درخواست جمع کرانا ہوتی ہے۔