امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کے منہ توڑ جواب سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے من گھڑت بہانے کے تحت جارحیت کی، جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں بہادر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔