پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ، جی ایچ کیو نے پی ٹی آئی کے خط پر اہم جواب دے دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے خط لکھ دیا ہے۔ اپنے خط میں تحریک انصاف کو جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے، ان سے اجازت طلب کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جی ایچ کیو کے خط کے ذریعے تحریک انصاف کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ 26 تاریخ کو فیض آباد کے مقام پر اجتماع ہوگا،

امت مسلمہ کے لیڈر کو گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے منع کردیا ہے۔۔۔۔۔

close