الیکشن کمیشن کا ایکشن، وزیراعظم شہباز شریف کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے دورے کا نوٹس لیتے ہوئے کے فور4 منصوبے کے افتتاح سے روک دیا ۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے دورے کے شیڈول کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ٹھٹہ کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انتخابات تک کسی منصوبے کا آغاز یا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجاچکا ہے،شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ 24 جولائی کو ہو گی،ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے بعد یہ دورہ نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کے آغاز کے لیے ٹھٹہ کا دورہ کرنا تھا۔۔۔