بیجنگ، چین کے صدر شی جن پنگ سے وزیراعظم عمران خان کی اہم ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

بیجنگ (پی این آئی) چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی ان سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔ اس اہم ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان چین سے وطن روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ آس ملاقات کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔۔۔۔۔

close