کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی حالت خراب، وائیٹ ہاؤس نے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے

واشنگٹن (پی این آئی)کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی حالت خراب، وائیٹ ہاؤس نے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے، کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے

مطابق صدر پچھلے24 گھنٹوں کے دوران انتہائی تشویشناک صورتحال سے گزرے تاہم یہ واضح نہیں کہ صدر کی طبیعت مکمل بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم کورونا سے ریکوری کے لیے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے۔ویڈیو بیان میں صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد انتخابی مہم میں واپس آئیں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتہ کو بخار نہیں تھا، انہیں ریمڈیسویر دوا بھی دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو جمعہ کو اسپتال منتقل کرنے سے پہلے آکسیجن لگانا پڑی تھی۔

close