کرونا وائرس بے قابو، سرکاری محکموں میں19 مارچ سے کب تک تعطیلات ہو گئیں؟ اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔سندھ میں سرکاری ملازمین کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 19 مارچ سے 3 اپریل تک سندھ کے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ

سندھ میں کرونا وائر کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی سے کرونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد شہر قائد میں کیسز کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ اس وقت سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد 208 ہے جن میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد سے ہے جبکہ تفتان سے سکھر آنے والے 151 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close