کورونا وائرس،وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے، ٹویٹر پرخود اعلان کیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان قوم سے جلد خطاب کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد قوم سے خطاب کروں گا، عوام سے درخواست ہے کہ حکومت کی تجویز کردہ

احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں، عوام کی صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھی ہمارے اقدامات کو سراہا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close