شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا مریض نے تو کسی متاثرہ ملک کا سفر نہیں کیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں نئے کیس کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 15 ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر

اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے بلکہ اس کا والد یورپ سے پاکستان واپس آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مریض کے والد کے سیمپل لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close