وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کون رکاوٹ بن گیا؟ اپوزیشن کےمتعدد اراکین اسمبلی نے عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالنے سے صاف انکار کر دیا

لاہور(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اپوزیشن کے اتحاد میں ن لیگ رکاوٹ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائی میں کامیاب ہوئے،مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف

کی رہائی کےلئے اسلام آباد کا رخ کیا ،ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے ،نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی ذمہ دار حکومت ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف ملک سے باہر ہیں اور طبیعت بھی ٹھیک ہے،یہ وہ ہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جارہے تھے اور وہاں ملاقاتیں کر رہے ہیں ،اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اپوزیشن کے اتحاد میں ن لیگ رکاوٹ ہے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close