پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

کراچی(پی این آئی): شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ وزراء اور افسران شریک

ہوئے۔ اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اب تک 107 سیمپلز ٹیسٹ کیے ہیں جس میں 4 کیس مثبت آئے جس میں سے ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آج بھی 4 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے، جس شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے اُس کا تعلق کراچی سے ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں جس شخص کا مثبت کیس آیا ہے اس کے تمام قریبی اور رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close