سعودی عرب، شاہ سلمان کے بھائی سمیت تین شہزادے گرفتار کر لیے گئے،بغاوت کا الزام

نیویارک (پی این آئی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز 3 شہزادوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس بات کاانکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی اشاعت میں کیا ہے۔ وال اسٹریٹ جنرل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 2 سینئر

شہزادے بھی شامل ہیں۔اخبار کے مطابق جمعے کے روز سعودی شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود اور ان کے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو ان کے گھروں سے شاہی محافظوں نے حراست میں لے لیا، ان پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔اس حوالے سےسعودی حکام نے اس بارے میں کوئی مؤقف جاری نہیں کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ 70سال کے شہزادہ احمد اکتوبر 2018ء کے بعد لندن سے واپس سعودی عرب لوٹے تھے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close