اسلام آباد، پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(پی این آئی)، پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم، بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی

کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار لائق تحسین ہے، وزیر اعظم کی ڈیرن سیمی سے گفتگو، وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ، پی ایس ایل کے تمام میچز میں شا ئقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اور جوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے۔ یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے, وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close