کورونا وائرس کے 85683 مریضوں میں سے 39674 صحت یاب

لندن (پی این آئی) عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 39،674 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔یہ تعداد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا نصف ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیس سامنے آئے جن میں

سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان رپورٹس کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 79 ہزار 257 ہے جب کہ دوسرے نمبر جنوبی کوریا میں 3 ہزار 150 اور اٹلی میں 889کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کے حساب سے سب سے زیادہ چین میں 2 ہزار 835 لوگ ہلاک ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پہ ایران ہے جہاں آج مزید 9 مریضوں کی ہلاکت کے بعد تعداد 43 ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ دنیا کے 61 ممالک میں کورونا COVID-19 وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں اس وقت تک صرف دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ایک 22 سالہ نوجوان کراچی میں جب کہ دوسرا شخص اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close