کراچی میں کرونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق

کراچی (پی این آئی)شہر قائد میں کرونا وائر س کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے دو کیسز جبکہ ملک بھر میں 3افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہناہے کہ آج شام پانچ بجے کراچی کے رہائشی ایک اور شخص

میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ متاثرہ شخص ایران سے واپس آیا تھا ،مریض سے رابطے میں رہنے والے دیگر افراد کو بھی قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے جبکہ مریض کو الگ قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہر قائد اور اسلام آبادمیں بھی کرونا وائرس کا ایک ،ایک کیس سامنے آیا جن کا قرنطینہ سنٹر میں علاج جاری ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close