یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو بے بی شارک میں نظر آنے والا بچہ 10 سال بعد کیا کر رہا ہے؟

یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ’بے بی شارک ڈانس‘ ہے، جسے جون 2016 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ 10 برس کے دوران اس ویڈیو کو 17 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 

اس ویڈیو کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں پارک جینورونگ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، جو اس وقت صرف 7 برس کے تھے۔

 

اب 17 سال کی عمر میں پارک جینورونگ نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا کے پاپ گانا ’بے بی شارک بوائے‘ جاری کردیا ہے۔

 

یہ گانا جنوبی کوریا کی کمپنی پنگ فونگ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ’بے بی شارک‘ ویڈیو کی ملکیت رکھتی ہے۔