واٹس ایپ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ٹریکنگ پورٹل اور منیجنگ چیٹ بیک اپس نامی فیچرز کی آزمائش بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
ٹریکنگ پورٹل بنیادی طور پر ایک ایسا فیچر ہے جس سے صارفین کو علم ہوگا کہ اس وقت ان کا کونسا کانٹیکٹ آن لائن ہے۔
اس کے لیے ایک سبز رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا جو آن لائن کانٹیکٹ کے نام یا پروفائل کے ساتھ ظاہر ہوگا۔
یہ بھی ممکن ہوگا کہ کسی آن لائن صارف کی پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک چھوٹا سبز ڈاٹ نظر آئے، جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ وہ اس وقت واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کسی کانٹیکٹ کی دستیابی کا علم چیٹ انفو اسکرین سے ہی ہو جائے گا، اور چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی جہاں پہلے “online” اسٹیٹس نظر آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپا بھی سکیں گے۔
یہ گرین ڈاٹ ڈیزائن فیس بک اور انسٹاگرام میں استعمال ہونے والے آن لائن انڈیکیٹرز سے ملتا جلتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے بیک اپ منیجمنٹ سیکشن کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر صارفین کو پرانے بیک اپس دیکھنے، انہیں ڈیلیٹ کرنے اور ڈپلیکیٹ بنانے میں مدد دے گا تاکہ ڈیوائس کی اسٹوریج بہتر طریقے سے مینیج کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فی الحال بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں، تاہم مستقبل میں اس میں گوگل ڈرائیو اسٹوریج کا شارٹ کٹ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






