امریکا اورقطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پرمشاورت، کتنےارب ڈالر جاری کئے جائیں گے ؟ جانئے

امریکا اور قطر میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر مشاورت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور قطر کے درمیان ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے، جس میں مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس پر عملدرآمد کے لیے ایرانی حکومت کی باضابطہ منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر مالیت کے فنڈز تہران کو واپس کیے جائیں گے، اور یہ اقدام ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close