ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اتوار بازاروں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی بازاروں میں حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

ایچ-9 اتوار بازار میں ایل پی جی سلنڈرز راستے میں رکھنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دکانداروں کو گاہکوں کا راستہ روکنے اور ایل پی جی سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر تھانے منتقل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بازاروں میں حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اتوار بازاروں میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close