اب واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی!

واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کے پریمیم ورژنز متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ، جس میں صارفین کو ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی ‘میٹا’ نے اپنے تینوں مقبول ترین پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے پریمیم ورژنز متعارف کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اس نئی پالیسی کے تحت صارفین اب ماہانہ فیس ادا کر کے خصوصی فیچرز اور اضافی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

پریمیم ورژنز میں کیا نیا ہوگا؟
میٹا کے مطابق پریمیم ورژنز کا مقصد ان صارفین اور کاروباری اداروں کو ایڈوانسڈ ٹولز فراہم کرنا ہے جو اپنے اکاؤنٹس کو زیادہ پیشہ ورانہ یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ماہانہ فیس (سبسکرپشن) ادا کرنے والے صارفین کو خصوصی اور نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی دی جائے گی ساتھ ہی سکیورٹی اور اکاؤنٹ پروٹیکشن کی اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ بزنس اکاؤنٹس کے لیے کسٹمر ریچ بڑھانے کے جدید ڈیجیٹل ٹولز ملیں گے۔

کیا عام صارفین کے لیے فیس لاگو ہوگی؟
میٹا نے دنیا بھر کے اربوں عام صارفین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے عام صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے مفت ورژنز بدستور پہلے کی طرح دستیاب رہیں گے اور ان کے بنیادی فیچرز استعمال کرنے پر کوئی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ پریمیم ورژن کا انتخاب مکمل طور پر صارف کی اپنی مرضی پر منحصر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close