ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے ایک میچ میں آسٹریا کے خلاف لیونل میسی نے ریکارڈ ساز گول کیا اور ورلڈکپ مقابلوں میں اپنے گولز کی تعداد 17 تک پہنچا دی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے جرمنی کے سابق اسٹار اسٹرائیکر میرو سلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
میچ کے دوران میسی نے ابتدا میں ایک پنالٹی ضائع کی، تاہم بعد ازاں 39 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی۔ یہ میچ امریکی شہر ڈلاس میں کھیلا گیا۔
اس فہرست میں اب میرو سلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ برازیل کے رونالڈو نازاریو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فرانس کے 27 سالہ اسٹار کھلاڑی 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






