وہاب ریاض نے عہدے سےہٹائے جانے پرخاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے تاہم اب وہاب نے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ٹیم کے سلیکشن میں من مانی کی باتیں بے بنیاد ہیں،ٹیم کی سلیکشن میں کوئی پریشر نہیں ڈالا، 6 افراد پر ایک فرد کے ووٹ کا غلبہ کیسے ہوسکتا ہے، ہرچیز اورمیٹنگز کے منٹس ریکارڈ پرموجود ہیں، اس حوالے سے اپنا مکمل رد عمل آج شام میں دوں گا۔‘‘یاد رہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور اظہرمحمود نے رپورٹ میں چند کھلاڑیوں کو غیرسنجیدہ قرار دیا ،۔ شاہین آفریدی کے خراب رویے کی شکایت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا شاہین آفریدی بدتمیزی کرتے ہیں۔ کسی کی بات سنتے نہیں۔ کھلاڑیوں کی لابنگ کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوچز نے رپورٹ میں بتایا۔۔ شاہین آفریدی کوچز اور مینجمنٹ کی بات نہیں سنتے تھے، بدتمیزی کرتے رہے، نہ سینئر منیجر وہاب ریاض نے روکا۔ نہ منصور رانا نے سمجھایا۔ جس وجہ سے دونوں کو عہدے سے ہٹایا گیا۔گیری کرسٹن اور اظہر محمود کی رپورٹ میں گروپنگ کا بھی تذکرہ، لکھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کیخلاف لابنگ کرتے رہے۔ بدنامی پاکستان ٹیم کی ہوتی رہی۔ اظہر محمود نےدورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور گیری کرسٹن نے ورلڈکپ میں پرفارمنس پر رپورٹ جمع کرائی۔

close