پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ذکا اشرف کا قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔ ایک بیان میں ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بھارت جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی۔واضح رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردئیے اور صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

close