80اور 100میٹر لمبا چھکا مارنے پر کتنا رنز ملنا چاہیں؟ روہت شرما کی کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے تجویز

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے تجویز پیش کردی۔ ایک انٹرویومیں روہیت شرما نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی 80 یا 90 میٹر کا چھکا مارتا ہے تو اسے 8 رنز ملنے چاہئیں جبکہ 100 میٹر سے زیادہ کے لمبے چھکے پر 10 رنز ملنے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، بانڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرس گیل اور پولارڈ جیسے کھلاڑی اتنے لمبے چھکے مارتے ہیں اور ہم لوگ چھوٹے چھکے مارتے ہیں اس لیے یہ ناانصافی ہے۔بہترین کور ڈرائیو کھیلنے پر روہیت شرما نے ورات کوہلی کے ساتھ بابر کا بھی نام لیا۔ انہوںنے کہاکہ ورات کوہلی، بابر اعظم اور جو روٹ بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں مگر کوہلی کی ٹیکنیک بہت شاندار ہے۔

close