شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے

دبئی(پی این آئی) بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےتین اوورز کے بعددو وکٹوں کے نقصان پر 14رنز بنالیے ہیں۔بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، سٹار بلے باز روہت شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انکی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت نے محتاط انداز اپنایا مگر وہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ باؤلنگ کا کوئی توڑ نہ کرسکے۔

کے ایل راہول شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوئے،کے ایل راہول نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو سات اور ویرات کوہلی چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے پاک بھارت میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔ کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

close