کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، نسیم شاہ کے بعد انور علی بھی پی ایس ایل سے باہر

کراچی(آئی این پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پی ایس ایل سے باہر کئے جانے کے بعد اب فرنچائز کے آل رائونڈر انور علی بھی کورونا کے مریض نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کی مشکلات کم نہیں ہو پا رہیں کہ لیگ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، گزشتہ روز کراچی کے معروف ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس میں آل رائونڈر انور علی کورونا کے مریض نکل آئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ہوٹل میں کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد اب انور علی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے، کورونا کے شکار انور علی کو ہوٹل میں علیحدہ منزل پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹر ہی کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا تھا جبکہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ممتاز آل رانڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جانب جنوبی افریقی کرکٹرز اور بھارت سے تعلق رکھنے والے نشریاتی عملے کے ارکان ہنوز متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے اجرا کے منتظر ہیں۔

close