کرکٹر سلیم ملک میچ فکسنگ کے معاملے پر معافی مانگ کر دوبارہ موقع ملنے کی دوڑ میں لگ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے میچ فکسنگ کے معاملے پر بالآخر انیس سال بعد معافی مانگ لی،ویڈیو پیغام میں کہا مداحواں کا دل دکھایا ان سے معافی مانگتا ہوں،انہوں نے اس معاملےپر آئی سی سی اور پی سی بی سے تعاون کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین

کے تحت ان کے ساتھ بھی نرمی کی جائے اور جس طرح میچ فکسنگ میں ملوث دیگر کھلاڑیوں کو موقع دیا انہیں بھی دوسرا موقع دیا جائے،کرکٹ کے سوا کچھ آتا نہیں،کرکٹ روزی روٹی ہے۔ دوسرے کرکٹرز کی طرح انہیں بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے، وہ کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔دوہزار بارہ میں سلیم ملک نے اسی طرح کا اعلان کیا تھا اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کے لیے لیٹر بھی لے لیا تھا لیکن بعد میں انہیں روک دیا گیا تھا۔ہیڈ کوچ انضمام الحق،ثقلین مشتاق نے بھی سلیم ملک پر پابندی ہٹانے کی حمایت کی تھی……پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close