رومان رئیس نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آءی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔خیال رہے کہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے 28 سالہ بولرگزشتہ چند دنوں سے کورونا وبا کے دوران لاک

ڈاؤن سے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا کام کرر رہے ہیں۔اس کام کو جاری رکھنے کے لیے رومان رئیس نے چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔رومان رئیس کے مطابق نیلامی کا عمل 16 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا اور جمع ہونے والی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔پاکستان کی جانب سے 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور 9 ایک روزہ میچز کھیلنے والے رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام تفصیلات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردیں گے۔رومان رئیس نے بتایا کہ انہوں نے ابتداء میں از خود 30 خاندانوں کی مددکاسوچ کرکام شروع کیا تھا لیکن حالات دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کام جاری رہنا چاہیے جس کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کو باضابطہ طور پر شروع کیا اور اب یہ کام رمضان المبارک میں بھی جاری رکھنا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close