پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی کووڈ-19 سے متعلق پاکستانیوں سے خاص اپیل

ویلینگٹن(پی این آئی)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تمام پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ

کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ’ آپ کی مدد کوورنا کے خلاف جنگ لڑنے میں حصہ ہوگی، اس لیے یہی وقت ہے اس میں اپنا حصہ شامل کریں کیونکہ آپ کا عطیہ پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کام آئے گا اور اس مشکل وقت میں بہت سے لوگوں کے لیے مدد گار ثابت ہوگا‘۔ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم سب کو اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہے چلیے ایک دوسرے کی مدد کریں‘۔بعدازاں انہوں نے ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا کہ ’پاکستانی پاکستانیوں کے لیے ہیں‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close