پی ایس ایل میچز پرجوئے، جاوید میانداد نے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لائیو سٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو دینے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کے مرتکب کو قصور وار ثابت ہونے پر سزا دی جائے کیونکہ اس معاملے میں فریقین کے

درمیان معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مستقبل کیلئے سبق مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے کہا کہ پی ایس ایل 2019ءسے 2021ءتک تین ایڈیشنز کیلئے پاکستان سے باہر لائیو سٹریمنگ کے حقوق سٹے باز کمپنی کو فروخت کرنا اہم معاملہ ہے،دنیا بھر میں کھیلوں میں قانونی طور پر بیٹنگ(سٹہ بازی) کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے جس کیلئے پی سی بی اور لائیو سٹریمنگ کرنے والی غیر ملکی کمپنی کا معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم معاملے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ بورڈ از خود یہ تحقیقات نہیں کر سکتا، رپورٹ دیکھ کر قصوروار کا تعین اور ضابطے و قواعد کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کی شقوں کا جائزہ لے کر دیکھنا ہوگا کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا یا غلطی سے سرزد ہوا، اگر یہ بات سامنے آئے کہ بورڈ کو اس امر کا علم تھا کہ پارٹنر کسی سٹہ بازکمپنی سے معاہدہ کرنے کا مجاذ ہے تو پی سی بی ہی قصور وار قرار پائے گا اور سزا کا بھی حقدار ہو گا،البتہ اگرمعاملہ برعکس ہو اور بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایسا ہوا تواسے بری الذمہ قرار دیا جانا چاہیے، اس معاملے سے اب پی سی بی کو بھی مستقبل کیلئے سبق مل گیا، اسے ایسے اہم معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close