کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر،پی ایس ایل5 کا سیمی فائنل کھیلنے والی 4ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے لیگ کے آخری گروپ میچ کے دوران ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے خلاف 20 گیندوں پر ہدف پورا

کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی اوریوں پشاور زلمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روز شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی جبکہ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے 8وکٹوں جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close