حیدر علی نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی حیدر علی ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس دوران حیدر علی نے

انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اس طرح وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نصف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔حیدر علی نے لاہور قلندرز کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 سال اور 160 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دوسری جانب شعیب ملک نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close