لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی ، فواد رانا کا لاہور قلندرز فرنچائز کو فروخت کرنے کا امکان

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی تنویر احمد نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کی مایوس کن کارکردگی کے بعد فواد رانا شائد فرنچائز فروخت کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں بھی لاہور قلندرز کی کارکردگی مایوس کن رہی جس

جسے ابتدائی تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جیت بھی ملی تاہم اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں بھی سب سے زیادہ 71 رنز کے مارجن سے شکست ہوئی۔تنویر احمد نے لاہور قلندرز کی اس کارکردگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر معاملات درست نہ ہوئے تو فواد رانا شائد فرنچائز کسی اور کو فروخت کر دیں۔ انہوں نے ہر سال بہت رقم خرچ کی اور ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا انعقاد کیا لیکن ہر سال ہی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، ٹرائلز کا فائدہ ہی کیا ہے جب ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کارکردگی ہی نہیں دکھانی۔“انہوں نے لاہور قلندرز انتظامیہ کی جانب سے فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور کہا ”سلمان بٹ ٹی 20 کرکٹ کا کھلاڑی نہیں ہے اور فخر زمان کی جگہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ لاہور قلندرز فخر زمان کی ناکامی کے باوجود پاورپلے میں اچھا کھیل پیش کر رہی تھی ، لہٰذا اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close