ڈیل اسٹین نے اپنا ایوارڈ رومان رئیس کو دیدیا

پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ’مومنٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیل اسٹین نے اپنا ایوارڈ ساتھی کھلاڑی رومان رئیس کو دے دیا۔ٹوئٹر پر رومان رئیس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی

کرنے والے ڈیل اسٹین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ رومان رئیس کو اپنا ایوارڈ دے رہے ہیںرومان رئیس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈیل اسٹین کے ساتھ ایک ’فین بوائے‘ کا لمحہ۔ ڈیل اسٹین کی جانب سے رومان کو دیئے جانے والے ایوارڈ پر انہوں نے ڈیل اسٹین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں لیجنڈ قرار دیا۔رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ باؤلنگ کراتے ہوئے انہیں فخر محسوس ہوتا ہے۔‘

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close