بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔۔بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے بالی ووڈ کی تنازعات کی شکار ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت پر 11 لاکھ روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت کے وکیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2023ء میں دیے گئے انٹرویو کے دوران میرے خلاف جھوٹے بیانات دیے، مجھ پر میڈیا میں رہنے کا جنون کی حد تک شوق اور مشہور شخصیات کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت نے ان الزامات پر مبنی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، راکھی ساونت کے وکیل کے ان الزامات اور راکھی ساونت کے اس اقدام کے جواب میں راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے اور ان سے 11 لاکھ روپے بطور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔سمیر وانکھیڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں انڈین ریونیو سروس میں بطور افسر تعینات ہوں، راکھی ساونت کے وکیل کے الزامات نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔۔۔۔

close