اغوا کئے گئے انسداد پولیو ٹیم کے 2 ارکان بازیاب، کہاں سے اور کیسے ملے؟

ٹانک (آئی این پی )ٹانک سے اغوا کئے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ سٹاف کے دونوں افراد بحفاظت بازیاب ہوگئے۔ دونوں کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل انسداد پولیو مانیٹرنگ سٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغوا کیا تھا، تاہم واقعہ کے کچھ دیر بعد مغویوں میں شامل خاتون ہیلتھ ورکر اور گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

ٹانک پولیس نے کہا کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے دونوں اہلکار شعیب اور ذولفقار بازیاب ہوگئے ۔پولیس نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم سٹاف کے اغوا کا واقعہ ٹانک کے علاقہ کڑی عمرخان گائوں کے مقام پر پیش آیا تھا۔

close