وصی شاہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید طرز کا ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ائیر پورٹ کے دورے پر انہوں نے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ وزیر مملکت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر( ٹی آئی سی)میں سیاحوں کی معلومات کے لئے نصب سکرین کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو دو دن کے اندر سکرین کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سینٹر کے دورے کے موقع پر انہیں ٹی آئی سی کی کارکردگی اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وصی شاہ نے کہا کہ ائیرپورٹ پرموجود ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد سیاحوں کو تمام تر معلومات سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں سیاحت کے لیے پاکستان اور پوری دنیا سے لوگ گوادرجائیں گے۔اس سلسلے میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جد ید طرز کے ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر کے قیام کے لیے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے انفارمیشن سنٹرز پوری دنیا میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔ وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ وہ اپنی وزارت میں کسی قسم کی نا اہلی و سستی برداشت نہیں کریں گے۔

close