پاکستان نے ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چینلج قرار دیا۔ کہا کہ دس کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے۔آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں۔ کورونا سے عالمی معیشت کو تین اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سب سے زیادہ نقصان کم ترقی یافتہ ممالک کو ہوا۔

close