احتجاج اور پرتشدد مظاہرے، رینجرز طلب کر لی گئی

مظفر آباد (پی این آئی) احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد آزاد کشمیر میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔۔۔ گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے بعد حکومت نے

رینجرز کی طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ آزاد کشمیر بھر سے عوامی ایکشن کمیٹی کا قانون ساز اسمبلی کی جانب لانگ مارچ جاری ہے۔۔۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پُرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔۔۔ آزاد کشمیر میں قائم کی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبر ساجد جگوال نے کہا ہے کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور ہماری پُرامن تحریک ہے، ہم یہاں 2 دن سے بیٹھے ہیں کوئی واقعہ یا کچھ اور نہیں ہوا۔۔۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما توصیف منصور نے کہا ہے کہ

ہم پُرامن ہیں، نہ کوئی گملہ ٹوٹا ہے نہ کوئی شیشہ، جو دو تین واقعات ہوئے ان سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔۔۔

close