پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو سنگین سیاسی غلطی اور عوام کے حقوق کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ’’کے پی میں ایمرجنسی کا نفاذ سنگین سیاسی غلطی ہے، ہم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں۔‘‘
بیرسٹر گوہر نے کہا ’’عوام اپنے حقوق کے خلاف اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے، کے پی کے عوام کا مینڈیٹ آئینی اور قانونی حق ہے، صوبائی خودمختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔‘‘
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جنگ کو عوامی آواز دبانے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں ہے، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یک جہتی سے ہی ممکن ہے۔






